وزیر تجارت اور چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال۔
.
وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ساتھ میٹنگ، اہم منصوبوں اور اسپیشل اکنامک زونز پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو 100 بلین ڈالر تک بڑھانے کا وژن دیا ہے، ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سیکٹرز کے لئے الگ الگ ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز بنائی گئی ہیں، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل پاکستان کے سب بڑے برآمد کنندگان پرمشتمل ہوگی، نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل پاکستان کے سب سے مشہور ایس ایم ایز پر مشتمل ہوگی، ایکسپرٹ کونسل میں پاکستان کے سرفہرست صنعتی گروپوں کے سی ای اوز شامل ہوں گے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ کونسلز سفارشات فراہم کریں گی اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات تجویز کریں گی، کاروباری شعبے کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے چین میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…