Home Latest News Urdu وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ۔
Latest News Urdu - December 11, 2023

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ۔

.

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے ۔ یہ دورہ اس سال اکتوبر میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورے کے بعد کیا گیا ہے۔ وفد کے دورے میں شامل شعبوں میں زرعی، الیکٹرک وہیکلز، ماربل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، گھریلو آلات، شیشہ، کیمیکل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ پاکستان کے کاروباری شعبے کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد تجارت اور سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تشکیل کے لیے چین میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ سرکاری دورے کے موقع پر، وفد کے ارکان کے لیے بی ٹوبی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی وفد کے بیجنگ میں چینی وزارت تجارت، مختلف مصنوعات کی ایسوسی ایشنز، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔وفد کے اراکین سرکاری فوڈ پروسیسنگ ہولڈنگ کمپنی کوفکو کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔ ویفانگ اسٹیل گروپ کا ایک وفد بھی وزیرتجارت سے ملاقات کرے گا۔ کمپنی ایگریٹیک، فوڈ پروسیسنگ، کھاد اور خوردنی تیل میں مہارت رکھتی ہے۔ وفد بیجنگ کے قریب ٹیکنالوجی کے بڑے مرکز زونگ گوان کون کا بھی دورہ کرے گا جسے چین کی سیلیکون ویلی بھی کہا جاتا ہے۔ وزیر چینگڈو سینچری انٹینڈنگ انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کرنے والے ہیں جو ایک جامع صنعتی سرمایہ کاری مینجمنٹ کارپوریشن ہے۔

Comments Off on وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…