وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پہلے سرکاری دورے پر کل چین پہنچ جائیں گے۔
.
سٹیٹ کونسلر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ جائیں گے۔ گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد بلاول کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور سینئر حکام وزیر خارجہ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بلاول اپنے دورے کے دوران اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے جامع ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں رہنما پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…