وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔
.
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے دیایو تائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جو کہ چین اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی اور مجموعی طور پر پاکستان کے اہم مقام کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں قدرتی آفات کے بعد تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرتا رہے گا اور سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر خارجہ بلاول نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس پر اعلیٰ سطح پر متفق ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…