وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چین کی عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیرمشروط حمایت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چین کیساتھ تذویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے، دوسری جانب چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا کہ سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر چین مطمئن ہے، پاکستان کیلئے چین کی مارکیٹ دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب چھن گانگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران چینی وزیر خارجہ کے ساتھ اہم معاملات زیر غور آئے، اس دوران متعدد شعبوں سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو 70 سال ہو چکے ہیں، وقت گزرنے کیساتھ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سدابہار دوست ہیں، اہم ایشوز پر حمایت کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو چین میں خوش آمدید کہیں گے، امید ہے بلاول جلد چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر مطمئن ہیں، پاکستان کیلئے چین کی مارکیٹ دستیاب ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …