وزیر خارجہ بلاول کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات،سی پیک تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وانگ یی کی دعوت پر اپنے پہلے دورے پر چین پہنچنے کے بعد گوانگ زو میں چینی سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ وسیع پیمانے پر بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت کاری اور سی پیک تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں پاکستانی طلباء کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کا عہد کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 سالہ سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ بلاول نے وانگ کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ ملک کے شمالی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کے دوطرفہ دورے پر چین پہلا ملک ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …