وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
.
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیر خارجہ اور چینی نائب وزیر خارجہ نے ہر آزمائش پر پورا اترنے والی تعاون پر مبنی تذویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا اور سی پیک اور باہمی اقتصادی اور مالی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے میں چین کے نائب وزیر خارجہ کی خدمات کی تعریف کی اور تمام امور پر چین کی جانب سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے پرتپاک میزبانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئرن برادر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں مزید گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…