وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی جانب سے آسٹریا کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
.
وفود سطح پر گفت و شنیدکے بعد آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں آسٹریا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مراعات اور ٹیکس میں رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے آسٹریا کی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت، ہاؤسنگ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…