Home Gwadar Updates Urdu وزیر خارجہ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے میں سینو-پاکستان مشترکہ حکمت عملی قابلِ ستائش قرار۔۔۔۔چین کے ساتھ دستخط ہونے والی یاداشتوں کا تذکرہ۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - October 10, 2019

وزیر خارجہ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے میں سینو-پاکستان مشترکہ حکمت عملی قابلِ ستائش قرار۔۔۔۔چین کے ساتھ دستخط ہونے والی یاداشتوں کا تذکرہ۔۔۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ سینو-پاک دوستی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مضبوط دوستی کے رشتے سے مربوط دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام امور کو باہمی مشاورت اور اعتماد سے نمٹاتے ہیں۔ بیجنگ میں ڈیاؤ یو تائی گیسٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان نے 16 اگست2019 جینیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے ہی بھارت کی کشمیر میں جارجیت کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اور موقف اپنانے کا آغاز کیا ہے۔جبکہ دو طرفہ اعلٰی قیادت نےافغان امن عمل کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نےدونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق دستخط ہونے والی یاداشتوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ سے متعلق تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس علاقائی تجارت میں وسعت کے ذریعے سے اسے رابطہ سازی کے مرکز بنانے کے لئے نہایت مددگار ثابت ہونگے۔گوادر میں نمکین پانی کو صاف کرنے اور روزانہ 5000 ٹن پانی کو انسانی ضروریات کے قابل بنانے سے متعلق واٹر پلانٹ کی تنصیب کو یقینی بناکر شہرمیں پینے کے صاف پانی کی ضروریات کو پورا کیا جا ئے گا۔جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں خصوصاًسمارٹ کلاس رومز کی تعمیر،خصوصی افراد کو آلات و سازوسامان کی فراہمی اور منشیات کے سدباب کے حوالے سےباہمی تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…