وزیر داخلہ شیخ رشید نے طالبان کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کو سراہا۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے طالبان کی افغانستان کو سی پیک کا ایک اہم حصہ بنانے کی خواہش کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نےطالبان کے نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ہفتے کے آخر میں چین کو ملک کا سب سے اہم شراکت دار قرار دیا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے چین کے بی آر آئی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو چین ، افریقہ ، ایشیا اور یورپ کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ طالبان نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ ان کی سرزمین کسی بھی طرح پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …