Home Latest News Urdu وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سی پیک کے تحت روزگار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دےدیا۔
Latest News Urdu - April 26, 2022

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سی پیک کے تحت روزگار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دےدیا۔

.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے لوگوں کی مدد کے لیے وزارت کی کارکردگی کو بہتر بنانے خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام محکموں کی کاوشوں کی تعریف کی اور تمام صوبوں میں مساوی ترقی کے مواقع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بلوچستان میں ایک جدید ترین فرانزک لیب کے قیام کا حکم دیا تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ قریبی صوبے خیبر پختونخوا اور سندھ کے عوام بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔سی پیک کے تحت مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ان کی مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکل ڈویلپمنٹ سینٹرز کے قیام کی ضرورت ہے۔

Comments Off on وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سی پیک کے تحت روزگار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دےدیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…