Home Latest News Urdu وفاقی وزارتِ تعلیم اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔
Latest News Urdu - May 29, 2025

وفاقی وزارتِ تعلیم اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے جو اس خطے کے لیے استحکام اور خوشحالی کی علامت ہے۔ پاکستان ایک فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے، ہمارے نوجوان عالمی سطح پر بھی ہنرمند افرادی قوت بن سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (ایف ای اینڈ پی ٹی) اور چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے درمیان کراچی کے 20 ووکیشنل اداروں کو جدید بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔ اس شراکت داری کا مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، آئی ٹی اور سمارٹ لیبز قائم کرنا اور پاکستان بھر میں مراکز مہارت (سینٹرز آف ایکسیلینس) قائم کرنا ہے یہ معاہدہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی)کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن و فنانس شفیق حسین کھوکھر اور تانگ انٹرنیشنل کی پاکستانی ذیلی کمپنی کے چیئرمین و سی ای او سونگ جیان ینگ کے درمیان طے پایا۔

Comments Off on وفاقی وزارتِ تعلیم اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…