Home Latest News Urdu وفاقی وزیراحسن اقبال کی چین کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - May 9, 2024

وفاقی وزیراحسن اقبال کی چین کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

.

وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کی بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ سےملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر نائب وزیرخارجہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ سی پیک کے 10سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بیجنگ پہنچے تو ایئر پورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کو اپ گریڈ کیا گیاہے ۔دوسرے مرحلے میں زراعت ، صنعت ، گرین توانائی اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا ۔

Comments Off on وفاقی وزیراحسن اقبال کی چین کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…