وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کووڈ-19وبا کے خلاف جنگ میں چینی مدد و معاونت کی تعریف۔
.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی ویکسینز نے نہ صرف پاکستان کو اپنی ویکسینیشن مہم کو جاری رکھنے کے قابل بنایا ہے بلکہ کین سینو ویکسین کی مقامی پیداوار کے لئے بھی ایک ٹیکنالوجی منتقل کی ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی صدر ژی جن پنگ کی ویکسین نیشنلزم کے خلاف بیان کی حمایت کی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…