Home Latest News Urdu وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - May 10, 2024

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال۔

.

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، دورہ کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔

Comments Off on وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …