وفاقی کابینہ کی گوادر بندرگاہ اور فری زون میں ٹیکس رعائیتوں کے قانون میں ترامیم کی منظوری۔۔۔۔۔
وفاقی کابینہ نے گوادر بندرگاہ اور فری زون میں انکم ٹیکس آرڈنینس،سیلز ٹیکس ایکٹ اور کسٹم ٹیکس سے متعلق قوانین میں رعائتیں فراہم کرنے کے لئے ترامیم کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ اس ضمن میں اہم کردار اداکرنے والی نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کےسربراہ وزیر اعظم عمران خان ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس کے اہم رکن ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدارتی آرڈنینس کے ذریعے سے ٹیکس رعائتوں سے متعلق قوانین کا باقائدہ اطلاق کیا جائے گا۔
پاکستان سمیت خطے میں موسمیاتی استحکام کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا: سی وی ایف-وی20 اور پی سی آئی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔
اسلام آباد، پاکستان – [3فروری،2025] – کلائمیٹ ویلنریبل فورم – ویلنریبل ٹونٹی گروپ آف…