ٹیکسٹائل کے شعبے میں 60 ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری معیشت کے استحکام کے لئے نہایت معاون،چینی سفیر نونگ۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ لاہور- ملتان روڈ پر چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کی کامیابی سے آغاز اور 60 ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری ایک اہم پیش رفت ہے نیز سی پیک کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیرن چن نے چینی سفیر کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو اچھی تنخواہ ، ٹرانسپورٹ ، کھانا اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں اور سی پیک کے بعد یہ تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…