Home Latest News Urdu پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے بی آر آئی اور سی پیک نہایت اہمیت کے حامل ہیں،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
Latest News Urdu - September 22, 2023

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے بی آر آئی اور سی پیک نہایت اہمیت کے حامل ہیں،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی 20 کے انعقاد کی چین کی مخالفت اصولی مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔ چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، قریبی پڑوسی اور آہنی بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا، سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک میں منعقد ہونے والی تقریبات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، نگران وزیراعظم نے چینی نائب صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، چین کے نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی۔

Comments Off on پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے بی آر آئی اور سی پیک نہایت اہمیت کے حامل ہیں،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …