پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب کی وزارت ریلوے کو ایم ایل-1 پشاور کراچی پراجیکٹ کے پی سی ون پر پیش رفت کے سلسلے کو جلد آگے بڑھانے کی ہدایت۔۔۔۔۔
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب نے سی پیک کے مختلف پراحیکٹس کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں وزارتِ ریلوے کو ایم ایل -1پراجیکٹ کی پی سی ون کو جلد پیش رفت کے لئے سینٹرل ڈویلپمینٹ ورکنگ پارٹی اور ایگزیکٹیوکمیٹی آف نیشنل اکناملک کونسل کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اس دوران دونوں وزارتوں کے اعلٰی عہدیداران نے سی پیک کے مختلف پراجیکٹس کے لئے سیکورٹی اور توانائی کی ضرویات کو پورا کرنے سے متعلق نکتہ جات پر تبادلہ خیال کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…