پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، محمد اظفر احسن۔
.
وزیر مملکت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ (بی او آئی) کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے ازبک شہر ترمیز میں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے اس موقع پر 600 کلومیٹر طویل ریلوے لنک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کانفرنس کی میزبانی پر ازبک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کی توسیع افغانستان کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں شامل کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔اس کانفرنس کے دوران پاکستان نے ملک میں مال بردار نقل و حمل سے متعلق امور پر گفت و شنید کی اور تینوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی تجاویز دیں۔ مزید برآں، ریلوے ٹریک ترمیز، مزار شریف، کابل، اور پشاور کو آپس میں جوڑے گا جس سے خطے میں تجارت کو فروغ ملے گا خاص طور پر افغانستان اور ازبکستان کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی کیونکہ دونوں ممالک خشکی سے گھرے ہوئے ہیں۔