پاکستانی آم کی چین برآمد سے دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔۔۔
پاکستان اور چین کے مابین زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کی شروعات سے نہ صرف پاکستان کے پھلوں کو برآمد کرنے کے مواقع میسر آئے ہیں بلکہ زراعت کے شعبے میں نت نئے طریقوں کے استعمال سے پیداواری استعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ سی پیک منصوبہ کے توانائی اور انفراسٹریکچر کی ترقی کے منصوبوں کے زراعت کے شعبے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے سبب اس شعبے سےمنسلک کسانوں کو نہ صرف چینی ٹیکنالوجی کی آمد سے پیداوار اور آمدن میں اضافے کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں بلکہ انفراسٹکچر کی ترقی سے ان کی فصلوں اور پھلوں کی ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں آسانی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…