پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مشترکہ منصوبے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ناگزیر۔
.
چین میں پاکستانی تاجر میر فیصل یعقوب نے کہا ہےکہ چین میں بزنس کمیونٹی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ سازی کے ذریعے سے کام کرنے کی خواہاں ہے اور وہ اس سلسلے میں ہم سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کی زرعی اقتصادی حیثیت اور زرعی مہارت سے پاکستانی کمپنیاں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ اسی طرح ییوو ایک منی چین کی طرح ہے جہاں کسی کو خریدنے کے لئے کچھ بھی مل سکتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی چینی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنے ملک کے شہریوں کی مدد کرے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …