پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایف پی سی سی آئی اور پی سی بی سی کے ساتھ منعقدہ ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے ایف پی سی سی آئی اور پی سی بی سی کی نئی منتخب قیادت کے ساتھ منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے مابین ترقی کے لئے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت 2020 ء سے پاکستان چین آزاد تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم نے شرکاء کو چین میں پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری کے بارے میں آگاہ کیا جس میں کووڈ-19 کی وباکے باوجود غیر معمولی نتائج حاصل کیے گئےہیں۔پاکستانی سفیر معین الحق نے ایف پی سی سی آئی / پی سی بی سی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو دعوت دی کہ وہ چین کی وسیع منڈی کے ساتھ کاروباری اور تجارتی روابط کو بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …