پاکستانی سفیر معین الحق نے این پی سی کے ساتھ پاک چین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی کنسلٹیشن اینڈ لاء کمیٹی کے چیئرمین لی فی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے قومی اسمبلی پاکستان اور این پی سی کے مابین جاری پارلیمانی تعاون کا جائزہ لیا اور آئندہ بھی ان کی دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس دوران انہوں نے بڑھتی ہوئی پارلیمانی تعلقات کے استحکام اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی دونوں ممالک کی مقننہ اور سیاسی جماعتوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد مہیا کرتی ہے۔پاکستانی سفیر معین الحق اور چیئرمین لی نے رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منائی جانے والی تقریبات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…