پاکستانی سفیر معین الحق نے چین کو پاکستانی برآمدات فروغ دینے کے لیے ای کامرس کی مہارتیں فروغ دینے کی ضرورت پر زور دے دیا۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے چین کو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ای کامرس میں ٹیلنٹ کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ سیمینار اور بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی میں چائنا پاکستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایکسچینج اینڈ کوآپریشن سیریز کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی کمیونٹیز میں استعداد کار بڑھانے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے تعاون کے کردار کا اعتراف کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی تعمیر سے صنعتوں، آئی سی ٹی اور زراعت میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت زیادہ مانگ پیدا ہوگی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …