پاکستانی سفیر معین الحق کی شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ہونے والی ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی اور معیشت و تجارت ، تعلیم ، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گونگ زینگ نے کہا کہ شنگھائی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اس ضمن میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔پاکستانی سفیرمعین الحق نے دونوں فریقوں کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور شنگھائی سے پاکستان کا رخ کرنے والے مزید کاروباری اداروں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …