Home Latest News Urdu پاکستانی سی پیک کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں،عاصم سلیم باجوہ
Latest News Urdu - December 21, 2020

پاکستانی سی پیک کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں،عاصم سلیم باجوہ

.

پاکستان میں  عوامی  جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کے زیراہتمام سی پیک پراجیکٹس  میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے  ملازمین کے لئے ورچوئل  تقسیمِ ایوارڈ کی  تقریب کے دوران  چیئرمین سی پیک اتھارٹی  عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی چین کے ساتھ  دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستان اور چین کے مابین سی پیک تعاون کے  حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایوارڈز جیتنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں سخت محنت کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے  مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان عالمی ویلیو چَین میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک  اب زباں زد عام  لفظوں کا مجموعہ بن گیا ہے۔

Comments Off on پاکستانی سی پیک کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں،عاصم سلیم باجوہ

Check Also

نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خار…