Home Latest News Urdu پاکستانی صحافیوں کے وفد کا بیجنگ میں پاور چائینہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 22, 2019

پاکستانی صحافیوں کے وفد کا بیجنگ میں پاور چائینہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔۔۔۔

پاکستان کے صحافیوں کے وفد نے بیجنگ کے دورے کے دوران بیجنگ میں واقع پاور چائینہ کے ہیڈ کوارٹر کا رخ کیا۔ اس دوران پاور چائینہ پارٹی افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل سن ڈیگاؤ کا کہنا تھا کہ چین کسی صورت پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا بلکہ مستقبل میں ماہرانہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کا وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے چین کی کاوشوں کا برملا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کیا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔اس دوران چائینہ پاور یوریشیا کے نائب صدر لی منگ کا کہنا تھا کہ چین ہر شعبے میں پاکستان کی مدد و معاونت جاری رکھے گا اور سی پیک منصوبہ کو مشترکہ کاوشوں کے ذریعےسے کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔چائینہ پاور یوریشیا کے کمرشل منیجر شو شی نے اس موقع پر کہا کہ چین نے پاکستان کے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تہیہ کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…