Home Latest News Urdu پاکستانی طلباء کی چین میں اپنی ثقافت کو فروغ دینے لئے کوششیں نہایت خوش آئیند۔۔۔
Latest News Urdu - September 25, 2019

پاکستانی طلباء کی چین میں اپنی ثقافت کو فروغ دینے لئے کوششیں نہایت خوش آئیند۔۔۔

چین کے صوبہ سیچوان کے شہر شینڈو میں عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل برائے شینڈو،صوبہ سیچوان محمود اختر محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس رنگارنگ تقریب میں شینڈو شہر میں سکالر شپس پر زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر سیچوان یونیورسٹی کے پاکستان سٹیڈی سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سانگ زی ہوئی نے پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو عوام کے درمیان قربتیں استوار کرنے کے علاوہ ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے چین میں پاکستانی طلباء کی اپنی ثقافت کو فروغ دینے لئے کوششوں کو نہایت خوش آئیند قرار دیا جبکہ اس موقعے پرقائممقام قونصل جنرل کاکہنا تھاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو اور اس سے جڑےسی پیک منصوبہ کے ثمرات کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں بھی بہتری آرہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …