پاکستانی وزارت خارجہ میں آسیان سفارتی مشنز کے لیے سی پیک پر بریفنگ
.
وزارت خارجہ نے آسیان کے رکن ممالک کے آسیان سفارتی مشنز کے لیے سی پیک کے بارے میں بریفنگ کی میزبانی کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) ممتاز زارا بلوچ کی سربراہی میں، بریفرز کے پینل میں وزارت، سی پیک اتھارٹی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سینئر حکام شامل تھے۔ اپنی بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری نے سی پیک کے بنیادی وژن پر تبادلہ خیال کیا جو خطے کے ساتھ رابطے کی پاکستان کے عزم اور وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مشرقی ایشیائی خطے کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنے میں دلچسپی پر مبنی تھا اور یہ ویژن ایسٹ ایشیا پالیسی سے ہم آہنگ بھی تھا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…