Home Latest News Urdu پاکستان۔بنگلہ دیش-چین سہ فریقی میکنزم کا افتتاحی اجلاس، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - June 22, 2025

پاکستان۔بنگلہ دیش-چین سہ فریقی میکنزم کا افتتاحی اجلاس، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

بیجنگ میں بنگلہ دیش-چین-پاکستان سہ فریقی میکنزم کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں ممالک نے تجارتی، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے طے شدہ مفاہمتوں پر عمل درآمد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ تینوں فریقین نے یہ بھی اتفاق کیا کہ تین طرفہ تعاون کی رہنمائی کھلے پن، شمولیت، اچھے پڑوسی ہونے، باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں کے تحت ہوگی اور اس تعاون کا مقصد باہمی فائدے کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، بنگلہ دیش، چین اور پاکستان کے نائب وزیر خارجہ/سیکرٹری خارجہ کا اجلاس چین کے صوبہ یونان کے شہر کنمنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ، بنگلہ دیش کے قائم مقام سیکرٹری خارجہ روح العالم صدیقی اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے شرکت کی۔ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کے پہلے مرحلے میں شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے تین طرفہ میکانزم کے پہلے اجلاس کے انعقاد پر چینی فریق کی تعریف کی۔ تینوں ممالک کی عوامی مرکزیت پر مبنی ترقی کی مشترکہ خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان گہری شراکت داری کی پاکستان خواہش کا اظہار کیا۔ دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات کے تحفظ، میرین سائنسز، گرین انفرااسٹرکچر، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔

Comments Off on پاکستان۔بنگلہ دیش-چین سہ فریقی میکنزم کا افتتاحی اجلاس، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…