پاکستان اورچین نے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے جلد آغاز پر اتفاق کیا۔
Enter Your Summary here.
چینی سفیر نونگ رونگ نے منگل کو وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مین لائن (ایم ایل 1) منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں چینی سفیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ مقامی لوگوں کے لئے تعمیر و ترقی کے کثیر مواقع پیدا کرے گا۔اس موقع پر سی پیک کے تحت مین لائن 1 منصوبہ جلد شروع کرنے پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔ چینی سفیر نے اس موقع پرکہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…