Home Latest News Urdu پاکستان اورچین کی جانب سےعالمی برادری پر عالمی وبائی مرض کے حوالے سےردعمل ظاہر کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔
Latest News Urdu - March 18, 2020

پاکستان اورچین کی جانب سےعالمی برادری پر عالمی وبائی مرض کے حوالے سےردعمل ظاہر کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔

Enter Your Summary here.

ایک طرف جہاں پوری دنیا کرونا وائرس کے وبائی مرض سے متاثر ہے ایسی صورتحال میں صدرِ پاکستان نے پاکستان اور چین کے دو طرفہ سٹریٹیجک تعلقات کو تقویت دینے کے لئے چین کا دورہ کرکے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ صدرِ پاکستان عارف علوی نے اپنے چین کے دورے کے دوران کہا ہےکہ چین نے کووڈ-19کے خلاف عزم و استقلال کے ساتھ مقابلہ کرکے مثال قائم کی ہے اور عالمی طور پر بلا تفریق ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا ہے۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کی بھر پور حمایت کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے اور انہوں نے چین کی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزیدفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے میں تعاون فراہم کرنےکےعزم کا اظہارکیا۔ جبکہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے عالمی برادری سے کثیر جہتی تعاون پر زور دیا ہے۔ یاد رہے کہ صدرِ پاکستان کے اس دورے میں دونوں فریق ممالک نے باہمی مفادات اور علاقائی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے واضح کیا ہے کہ سی پیک پورے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی اعلٰی قیادت نے وبائی مرض کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں عالمی برادری سے ردعمل ظاہر کرنےکی ضرورت پر زور دیاہے۔ دریں اثنا ، چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غور کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …