Home Latest News Urdu پاکستان اور چین انڈسٹریل کمپلیکس کی ترقی کے لئے دوطرفہ فریم ورک پر دستخط کریں گے۔
Latest News Urdu - April 2, 2021

پاکستان اور چین انڈسٹریل کمپلیکس کی ترقی کے لئے دوطرفہ فریم ورک پر دستخط کریں گے۔

.

توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت صنعتی تعاون سے متعلق دوطرفہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک چینی وفد پاکستان کے حکام کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے صنعتی کمپلیکس حوالے سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ(جی ٹو جی) معاہدہ طے کرنے کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل پاک چین انویسٹمنٹ بینک نے 2015ء میں اعلان کیا تھا کہ ابتدائی طور پر 289 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، نئی انتظامیہ، پاکستان اسٹیل ملز کی مثالی جگہ ، مارکیٹ اور سہولیات کے پیش نظر منافع بخش انٹرپرائز بننے کا امکان ہے۔ اس میں پہلے مرحلے میں 288.77 ملین ڈالر دوسرے میں4۔300ملین اور تیسرے مرحلے میں 296.62 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ترقیاتی اور توسیع کے منصوبے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین انڈسٹریل کمپلیکس کی ترقی کے لئے دوطرفہ فریم ورک پر دستخط کریں گے۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …