Home Latest News Urdu پاکستان اور چین بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
Latest News Urdu - April 20, 2021

پاکستان اور چین بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

.

گوادر پرو کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا مقصد سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد میں بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کاروباری برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ وہ ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…