پاکستان اور چین جلد رینمبی/روپیہ دوطرفہ تجارتی لین دین کا آغاز کریں گے
.
چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نے کہا ہےکہ پاکستان کے مالیاتی چیلنجز کی وجہ سے چین اور پاکستان رینمنبی اور پاکستانی روپے میں کاروبار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اس سے متعلق امور نمٹانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہوں گے اور سی پیک جس نے پہلے ہی پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائی ہے اور سازگار اقتصادی اثرات مرتب کیے ہیں کے تحت تعمیر و ترقی کی مزید راہ ہموار ہوگی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…