پاکستان اور چین رینمنبی کیپٹل سرکولیشن سسٹم قائم کریں گے۔
.
چین نے پاکستان کو چینی کرنسی کی تجارت اور لین دین کو بڑھانے کے لیے رینمبی کیپٹل سرکولیشن سسٹم کے قیام کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) بینک آف چائنا کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ حکومت نے وزارت خزانہ اور مرکزی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ چینی حکام کی درخواستوں پر غور کریں اور گفت و شنید کے سلسلے کو آگے بڑھائیں۔اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت متوقع ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ بات چیت شروع ہو جائے گی۔
Comments Off on پاکستان اور چین رینمنبی کیپٹل سرکولیشن سسٹم قائم کریں گے۔