پاکستان اور چین زرعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے پُر عزم۔
.
شنگھائی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایگریکلچر کوآپریشن اینڈ ایکسچینج کانفرنس میں چین اور پاکستان نے زرعی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کی چاول کی برآمدات نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم زراعت کو جدید بنانے، غربت کے خاتمے اور عوام کی معاش کو بہتر بنانے میں مدد دے کر پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید ہمایوں، جوائنٹ سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح زرعی شعبہ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور ان مشترکہ کوششوں کے تحت ایسا کیسےممکن ہوگا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…