Home Latest News Urdu پاکستان اور چین زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔
Latest News Urdu - September 9, 2021

پاکستان اور چین زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کے درمیان ملاقات کے دوران زراعت میں تعاون بڑھانے کے لیے دو ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ مزید برآں دونوں فریقین نے سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے میں تحقیق ، اِنپٹ پروڈکشن ، مشینری اور نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ذریعے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے زرعی معیشت کو مستحکم کرنے ، زرعی انفراسٹرکچر ، فصلوں کی کاشت ، مویشیوں کی افزائش ، جنگلات اور آبی اور ماہی گیری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پرچینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ جنکاؤ ٹیکنالوجی نے کسانوں کو فارم کی پیداوار بڑھانے کی راہ ہموار کی ہے جو کہ پاکستانی کسانوں کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…