پاکستان اور چین سائبر سیکیورٹی اور 5 جی سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
.
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے متعلق پاک چین جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس ورچوئل طور پر وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں منعقد ہوا۔ پاکستانی سائیڈ کی قیادت وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) محسن مشتاق نے کی جبکہ چین کی طرف سے چین کے نائب وزیر صنعت و آئی ٹی ژانگ یون منگ نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سیکٹر میں روابط اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک سپیکٹرم، پالیسی ریگولیشنز، سائبر سیکیورٹی، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور 5 جی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…