Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، معید یوسف،مشیر قومی سلامتی۔
Latest News Urdu - May 27, 2021

پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، معید یوسف،مشیر قومی سلامتی۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف نے کہا ہےکہ سی پیک حکومت کا اہم ترجیحی منصوبہ ہے اور اس کی کامیابی پر دونوں ممالک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کے جیو اقتصادی وژن سے مطابقت رکھتاہے جبکہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کے لئے ان کا نقطہ نظر یکساں ہے۔ چینی سفیرنونگ رونگ نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جاری کوششوں کو سراہا۔

Comments Off on پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، معید یوسف،مشیر قومی سلامتی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔