پاکستان اور چین سی پیک کے تحت جوار کی فصل کے شعبے میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
.
بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن آف سوارگم انڈسٹری کے زیر اہتمام چین اور پاکستان کی سوارگم انڈسٹری ڈویلپمنٹ پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ جوار ایک کثیر المقاصد فصل ہے جسے خوراک اور چارہ دونوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چین پُرامید ہے کہ سی پیک میں جوار کی فصل میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے اور اس شعبے میں موجود مواقعوں کو مشترکہ طور پر تلاش کرکے دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ ہو۔ محققین کے مطابق جوار زیادہ تر جانوروں کی خوراک میں مختلف قسم کے جانوروں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بڑے فیڈ لاٹس میں، پروسس شدہ جوار کو مچھلی کے کھانے یا سٹیم فلیکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔