پاکستان اور چین لاجسٹکس اور ای کامرس میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
.
چائینہ الیکٹرانکس چیمبر آف کامرس (سی ای سی سی) کی سپلائی چین اینڈ لاجسٹک پروفیشنل کمیٹی (ایس سی ایل سی) کے سیکرٹری اور وائس چیئرمین شی جنہوئی نے کہا ہے کہ چینی اداروں کو پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چین میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اور سی ای سی سی کے درمیان 2021 چائینہ(شینزن) سپلائی چین اینڈ لاجسٹک سمٹ فورم کے دوران ایک اسٹریٹجک معاہدہ طے پایا ہے۔ ایک انٹرویو میں شی جنہوئی نے کہا کہ پاکستان کا ای کامرس تمام شہروں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں لاجسٹکس کی ترقی سے خطے میں پوری لاجسٹک صنعت کو بے پناہ فروغ ملے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …