Home Latest News Urdu پاکستان اور چین نے سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔
Latest News Urdu - May 19, 2022

پاکستان اور چین نے سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

.

اسلام آباد میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سے چینی قونصلر برائے امور خارجہ وانگ ڈیکسو اور چینی ناظم الامور پانگ چنچو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات سے پاک چین تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں فریقوں نے وزارت داخلہ اور چینی سفارت خانے کے درمیان روابط کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چینی قونصلر کے مطابق چین پاکستان کو اپنے جاری ترقیاتی منصوبوں میں مالی اور تکنیکی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی قیادت پاک چین تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے میں ملوث مجرموں کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی انکوائری جلد مکمل ہو جائے گی اور اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین نے سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …