پاکستان اور چین ڈیجیٹل میدان میں دوطرفہ تعاون کے ثمرات سے بہرہ ور ہونگے۔
.
ہواوے پاکستان کی جانب سے مائیکرو فلم پریمیئر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے چینی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں اور مہارتوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے پاکستان سے بہت اچھا منافع کمایا ہے اور پاکستان کے ہیومن ریسورسز میں چینی سرمایہ کاری چینی کمپنیوں کو بے حد فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پرکہا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زندگی تیزی سے بدل گئی ہے اورچین اور پاکستان دونوں کی آئی ٹی انڈسٹری چین پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور سے ترقی کر سکتی ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…