پاکستان اور چین کا سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
.
پاکستان اور چین نے سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور دونوں اطراف سے سیاحوں کی آمد میں اضافے پر اتفاق کیا۔ یہ مفاہمت اسلام آباد میں چائنہ ایمبیسی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران طے پائی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کی جبکہ چین کی نمائندگی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو نے کی۔ دونوں فریقین نے عوامی روابط بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے سیاحوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے پر گفت و شنید کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…