Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، 13 ایم اویوز اور دستاویزات کا تبادلہ
Latest News Urdu - October 14, 2024

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، 13 ایم اویوز اور دستاویزات کا تبادلہ

پاکستان اور چین نے سکیورٹی، تعلیم، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے شدہ 13 مفاہمت کی یادداشتوں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعدپیر کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں ایم او یوز ، معاہدوں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں وزرا اعظم اپنے اپنے وفود کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے وزیر تجارت وانگ وینتائو نے سمارٹ کلاس رومز پراجیکٹ کی حوالگی سے متعلق ایم او یوکی دستاویز کا تبادلہ کیا ۔سی پیک مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے 13ویں اجلاس کےمنٹس سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا۔ سی پیک کے تحت گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے 7ویں اجلا س کےمنٹس سے متعلق ایم او یو کا تبادلہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا ۔ سی پیک روزگار کے فروغ کےلئے تعاون کے ایم او یو کا تبادلہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا ۔اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ایم او یو کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، 13 ایم اویوز اور دستاویزات کا تبادلہ

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔