Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کو زرعی تعاون میں زیتون کی کاشت پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت،چینگ ژینگ۔
Latest News Urdu - March 19, 2021

پاکستان اور چین کو زرعی تعاون میں زیتون کی کاشت پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت،چینگ ژینگ۔

.

چائینہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے پروفیسر چینگ ژینگ نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سی پیک کے تحت زیتون کی کاشت اور زیتون تیل کی پیداوارپر پاکستان کی خاص توجہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین مستقبل میں پاکستانی زیتون کی مصنوعات کے لئے ایک ممکنہ منڈی بن سکتا ہے۔ چینگ نے مزیدکہا کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت ہے جو ایک منافع بخش فصل ہے اور پہاڑی علاقوں میں بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ بڑے پیمانے پر زیتون کی کاشت قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کے معاملے میں پاکستان کے لئے بہترین سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔

Comments Off on پاکستان اور چین کو زرعی تعاون میں زیتون کی کاشت پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت،چینگ ژینگ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔