Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

.

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے،سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے،چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، دنیا بھر میں مقیم لوگ مذہب اور نسل سے بالا تر ہو کر غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ جمعہ کو سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتےہوئے نگران وزیراعظم نے کہاکہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم جیسے اہم ایونٹ میں شرکت کے بعد وہ اورومچی پہنچے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ فورم بی آرآئی کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقدہ فورم تھا جس کاسی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ میں نے بی آر ائی کے اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کیا اور چینی رہنمائوں، کاروباری شخصیات اور دانشوروں سے ملاقاتیں بھی کیں جس میں چین کے ساتھ پاکستان کے ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے پر عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال اور یہاں کے خوبصورت موسم اور ماحول نے مجھے بہت متاثر کیا۔ سنکیانگ پاکستانیوں کےدلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ جس کے ساتھ طویل ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں جو چین اور پاکستان کو آپس میں ملاتا ہے۔ یہ نہ صرف تجارت اور مواصلات کے رابطے کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری دو عظیم قوموں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو دو طرفہ باہمی اعتماد ، احترام اور ہر وقت میں آزمودہ ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال ہے

Comments Off on پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …