Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کی زرعی شعبے میں تعاون کے لئے 83ارب روپے کی لاگت کےمنصوبوں کی نشاندہی۔
Latest News Urdu - May 20, 2021

پاکستان اور چین کی زرعی شعبے میں تعاون کے لئے 83ارب روپے کی لاگت کےمنصوبوں کی نشاندہی۔

.

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور ترجمان جاوید ہمایوں نے انکشاف کیا ہے کہ سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے میں 83 ارب روپے کی لاگت کے تقریباََ18 منصوبوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے تاکہ پائیدار معاشی نمو کو جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ .جاوید ہمایوں نے مزید کہا کہ زرعی ترقیاتی کام سی پیک کے دوسرے مرحلے کا بنیادی جز ہے اور چین اور پاکستان دونوں باہمی مفاد کے لئے اس شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین کی زرعی شعبے میں تعاون کے لئے 83ارب روپے کی لاگت کےمنصوبوں کی نشاندہی۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…